ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شامی کرد علاقوں میں آپریشن، سات ترک فوجی شہید

شامی کرد علاقوں میں آپریشن، سات ترک فوجی شہید

Mon, 05 Feb 2018 12:13:13    S.O. News Service

عفرین/ استبول4فروری ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) شامی کرد علاقوں میں جاری عسکری کارروائی میں سات ترک فوجی مارے گئے ہیں۔ گزشتہ ماہ اس عسکری کارروائی کے آغاز سے اب تک ترکی کو کسی ایک دن میں ہونے والا یہ سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان میں سے پانچ فوجی ایک ترک ٹینک پر ہونے والے حملے میں ہلاک ہوئے جب کہ دیگر دو اسی روز مختلف جھڑپوں میں مارے گئے۔ ترک حکومت کے مطابق کرد جنگجوؤں کے خلاف جاری اس عسکری آپریشن میں اب تک مجموعی طور پر 14 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔


Share: